تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) اللہ کے ذکر سے مراد نماز کی ادائیگی بھی ہے اور دیگر اذکار وظائف بھی۔ اس کے علاوہ اس میں وعظ وتبلیغ اور درس وتدریس بھی شامل ہے۔
(2) مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والے کے لیے یہ عظیم خوشخبری ہے کہ اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں گھر بناتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص جنت میں ضرور داخل ہوگا۔