تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) نماز کا آسمان کی طرف بلند ہونا قبولیت کی علامت ہے۔ اور بلند نہ ہونا عدم قبولیت کو ظاہر کرتا ہے مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں کی نماز قبول نہیں ہوتی۔
(2) بعض گناہ ایسے ہوتے ہیں۔ جن کی وجہ سے بعض خاص نیکیاں ضائع ہوجاتی ہیں۔ جیسے اس حدیث میں مذکور گناہ نماز کے ضائع ہونے کا باعث ہیں۔
(3) عورت کے لئے ضروری ہے کہ خاوند کوخوش رکھنے میں کوتاہی نہ کرے۔ خصوصاً صنفی تعلقات کا فرض ادا کرنے سے انکار نہ کرے الا یہ ک معقول شرعی عذر ہو۔ اس صورت میں خاوند کو اس کی مجبوری کا احساس کرنا چاہیے۔
(4) جس طرح عورت کےلئے ضروری ہے کہ مرد کی صنفی خواہش پوری کرے۔ اسی طرح مرد کا بھی فرض ہے کہ عورت کی خواہش کا لحاظ رکھے اور اس کا صنفی حق ادا کرے۔حدیث میں صرف عورت کا ذکر اس لئے کیا گیا ہے کہ عام طور پر تکلیف یا انکار کا اظہار عورت کی طرف سے ہوتا ہے مرد کیطرف سے نہیں۔