قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّهْجِيرِ إِلَى الْجُمُعَةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1092 .   حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَسَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ كَانَ عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلَائِكَةٌ يَكْتُبُونَ النَّاسَ عَلَى قَدْرِ مَنَازِلِهِمْ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طَوَوْا الصُّحُفَ وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ فَالْمُهَجِّرُ إِلَى الصَّلَاةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَمُهْدِي بَقَرَةٍ ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَمُهْدِي كَبْشٍ حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ وَالْبَيْضَةَ زَادَ سَهْلٌ فِي حَدِيثِهِ فَمَنْ جَاءَ بَعْدَ ذَلِكَ فَإِنَّمَا يَجِيءُ بِحَقٍّ إِلَى الصَّلَاةِ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ 

  (

باب: جمعہ کے لیے جلدی مسجد میں پہنچنا چاہیے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

1092.   حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب جمعے کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے آ جاتے ہیں جو لوگوں کے نام ان کے درجات کے مطابق ترتیب سے لکھتے رہتے ہیں۔ پھر جب امام (خطبہ دینے کے لیے) نکلتا ہے تو وہ اپنے صحیفے لپیٹ لیتے ہیں اور خطبہ سننے لگتے ہیں تو نماز (جمعہ) کے لیے جلدی آنے والا اونٹ کی قربانی دینے والے کی طرح (ثواب پاتا) ہے۔ پھر جو اس کے بعد آتا ہے وہ ایسے ہے جیسے گائے (بطور صدقہ) قربان کرنے والا، جو اس کے بعد آتا ہے وہ ایسے ہے جیسے مینڈھا قربان کرنے والا۔۔۔۔ ‘‘ اللہ کے نبی ﷺ نے مرغی اور انڈے کا بھی ذکر فرمایا۔ ( حدیث کے راوی) سہل نے اپنی حدیث میں ان الفاظ کا اضافہ کیا: ’’پھر جو اس کے بعد آتا ہے، وہ اپنا فرض ادا کرنے کے لئے نماز پڑھنے آتا ہے۔‘‘