قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ مَا جَاءَ فِي إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1238 .   حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُرِعَ عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ فَدَخَلْنَا نَعُودُهُ وَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّى بِنَا قَاعِدًا وَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ قُعُودًا فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعِينَ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ 

  (

باب: امام اس لیے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

1238.   حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ گھوڑے سے گر پڑے اور آپ کا جسم مبارک دائیں طرف سے زخمی ہوگیا۔ ہم لوگ نبی ﷺ کی بیمار پرسی کے لئے حاضر ہوئے۔ ( اسی اثنا میں) نماز کا وقت ہوگیا ،آپ نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے آپ کے پیچھے بیٹھ کر نماز ادا کی، نماز سے فارغ ہو کر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’امام اس لیے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ جب وہ (الله أكبر) کہے تو تم (الله أكبر) کہو، جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو، جب وہ (سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَه‏) کہے تو تم (رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْد) کہو، جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو، جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم سب لوگ بیٹھ کر نماز پڑھو۔‘‘