قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الْمُحْرِمِ يَتَزَوَّجُ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1964.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو فَزَارَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ» قَالَ: «وَكَانَتْ خَالَتِي وَخَالَةَ ابْنِ عَبَّاسٍ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: احرام کی حالت میں نکاح کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

1964.   حضرت یزید بن اصم ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: مجھ سے ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث‬ ؓ ن‬ے بیان فرمایا کہ جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے نکاح کیا تو آپ ﷺ حلال تھے (احرام کی حالت میں نہیں تھے۔) حضرت یزید بن اصم ؓ نے فرمایا: حضرت میمونہ ؓ میری بھی خالہ تھیں اور حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کی بھی خالہ تھیں۔