موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ طَلَاقِ السُّنَّةِ)
حکم : صحیح
2022 . حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ أَبِي غَلَّابٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ، طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَقَالَ: «تَعْرِفُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ؟ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا» ، قُلْتُ: أَيُعْتَدُّ بِتِلْكَ؟ قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ؟
سنن ابن ماجہ:
کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل
باب: طلاق دینے کا صحیح طریقہ
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
2022. حضرت ابو غلاب یونس بن جبیر باہلی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے پوچھا کہ اگر مرد اپنی عورت کو ایام حیض میں طلاق دے دے (تو کیا حکم ہے؟) انہوں نے کہا: آپ عبداللہ بن عمر ؓ کو جانتے ہیں؟ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی جب کہ وہ ایام میں تھی (میں تمہیں اپنا واقعہ سناتا ہوں۔) پھر حضرت عمر ؓ نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر معاملہ عرض کیا تو نبی ﷺ نے رجوع کر لینے کا حکم دیا۔ میں نے کہا: وہ طلاق شمار ہو گی؟ انہوں نے فرمایا: اگر وہ عاجز ہو یا حماقت کرے تو؟