قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ مَنْ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ)

حکم : ضعیف

ترجمۃ الباب:

2551.   حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ أُتِيَ النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ بِرَجُلٍ غَشِيَ جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ فَقَالَ لَا أَقْضِي فِيهَا إِلَّا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنْ كَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَهُ جَلَدْتُهُ مِائَةً وَإِنْ لَمْ تَكُنْ أَذِنَتْ لَهُ رَجَمْتُهُ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنے والے کی سزا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2551.   حضرت حبیب بن سالم رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: حضرت نعمان بن بشیر ؓ کی خدمت میں ایک مرد پیش کیا گیا جس نے اپنی بیوی کی لونڈی سے مباشرت کی تھی۔ حضرت نعمان ؓ نے فرمایا: میں اس کے بارے میں وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ ہے۔ پھر فرمایا: اگر عورت نے مرد کو لونڈی سے مباشرت کی اجازت دی تھی تو میں اس (مرد) کو سو کوڑے لگواؤں گا۔) اور اگر اس نے اجازت نہیں دی تھی تو میں اسے سنگسار کروا دوں گا۔