قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْوَصَايَا (بَابُ هَلْ أَوْصَى رَسُولُ اللَّهِﷺ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2708.   قَالَ مَالِكٌ وَقَالَ طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ قَالَ الْهُزَيْلُ بْنُ شُرَحْبِيلَ أَبُو بَكْرٍ كَانَ يَتَأَمَّرُ عَلَى وَصِيِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَّ أَبُو بَكْرٍ أَنَّهُ وَجَدَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهْدًا فَخَزَمَ أَنْفَهُ بِخِزَامٍ.

سنن ابن ماجہ:

کتاب: وصیت سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: کیارسول اللہًﷺنےوصیت فرمائی تھی؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2708.   حضرت ہزیل بن شرحبیل ؓ نے کہا: کیا ابو بکر ؓ رسول اللہ ﷺ کے وصی کو (جو علی کو قرار دیا جاتا ہے) نظر انداز کر کے امیر بن سکتے تھے؟ ابو بکر ؓ تو یہ چاہتے تھے کہ انہیں رسول اللہ ﷺ کی کسی کے حق میں وصیت مل جاتی، خواہ وہ ان کی ناک میں نکیل ڈال لیتا۔