قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2979.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح و حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ كَانَ يُفْتِي بِالْمُتْعَةِ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ رُوَيْدَكَ بَعْضَ فُتْيَاكَ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ فِي النُّسُكِ بَعْدَكَ حَتَّى لَقِيتُهُ بَعْدُ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ عُمَرُ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ وَأَصْحَابُهُ وَلَكِنِّي كَرِهْتُ أَنْ يَظَلُّوا بِهِنَّ مُعْرِسِينَ تَحْتَ الْأَرَاكِ ثُمَّ يَرُوحُونَ بِالْحَجِّ تَقْطُرُ رُءُوسُهُمْ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: عمرے کے بعد حج تک احرام کھول دینا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2979.   حضرت موسی اشعری ؓ سے روایت ہے کے وہ حج تمتع کے جواز کا فتوی دیا کرتے تھے۔ انھیں ایک آدمی نے کہا: ابھی اپنے فتوے دینے سے اجتناب کیجیے۔ آپ کو معلوم نہیں آپ کی غیر موجودگی میں امیر المو منین نے حج کے بارے میں کیا فرمایا ہے۔ (ابو موسی ؓ نے فرمایا:) میں بعد میں ان سے ملا اور دریافت کیا تو حضرت عمر ؓؓ نے فرمایا: مجھے معلو م ہے کے رسول اللہ ﷺ نے اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنھم نے یہ (تمتع ) کیا ہے لیکن مجھے یہ بات اچھی نہ لگی کہ لوگ رات کو درختوں تلے عورتوں سے خلوت کریں پھر صبح کو حج کے لئے روانہ ہے جائیں جب کے ان کے سروں سے ( نہا نے کی وجہ سے پا نی کے ) قطرے ٹپک رہے ہوں۔