قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْبَيْتُوتَةِ بِمَكَّةَ لَيَالِي مِنًى)

حکم : ضعیف الإسناد

ترجمۃ الباب:

3066.   حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «لَمْ يُرَخِّصِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَحَدٍ، يَبِيتُ بِمَكَّةَ، إِلَّا لِلْعَبَّاسِ، مِنْ أَجْلِ السِّقَايَةِ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: منی کی راتیں مکہ میں گزارنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3066.   حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: نبیﷺ نے کسی (حاجی ) کو مکہ میں رات گزارنے کی اجازت نہیں دی، سوائے حضرت عباس کے، (جنھیں) ان کے منصب سقایت کی وجہ سے (رات کو مکہ میں رہنے کی اجازت دی-)