قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ إِذَا شَرِبَ أَعْطَى الْأَيْمَنَ فَالْأَيْمَنَ)

حکم : حسن

ترجمة الباب:

3426 .   حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِلَبَنٍ، وَعَنْ يَمِينِهِ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَعَنْ يَسَارِهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِابْنِ عَبَّاسٍ، «أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أَسْقِيَ خَالِدًا» قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا أُحِبُّ أَنْ أُوثِرَ، بِسُؤْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَلَى نَفْسِي أَحَدًا، فَأَخَذَ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَشَرِبَ، وَشَرِبَ خَالِدٌ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: پانی (یا کوئی اور چیز) پی کر اپنے دائیں طرف والے کو دے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3426.   حضرت عبد اللہ بن عبا س ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسو ل اللہ ﷺ کی خد مت میں دودھ پیش کیا گیا۔ آپﷺ کی داہیں طرف حضرت عبد اللہ بن عبا س ؓتھے اور باہیں طرف حضرت خا لد بن ولید ؓ تھے۔ رسو ل اللہ ﷺ نے ابن عبا س سے فرمایا: ’’کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں خالد کو پینے کو دوں؟‘‘ حضرت ابن عبا س ؓ نے فرمایا: میں تو اللہ کے رسو ل اللہ ﷺ کا جوٹھا اپنے سے پہلے کسی کو دینا پسند نہیں کرتا۔ چنا نچہ حضرت ابن عبا س ؓ نےلے کر (دودھ) پیا، اور (ان کے بعد) حضرت خالد ؓنے پیا۔