قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الصَّلَاةُ شِفَاءٌ)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

3458 .   حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ مِسْكِينٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ذَوَّادُ بْنُ عُلْبَةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: هَجَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهَجَّرْتُ، فَصَلَّيْتُ ثُمَّ جَلَسْتُ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «اشِكَنِبَ دَرْدْ؟» قُلْتُ: نَعَمْ، يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «قُمْ فَصَلِّ، فَإِنَّ فِي الصَّلَاةِ شِفَاءً».

سنن ابن ماجہ:

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل 

  (

باب: نماز شفا ہے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3458.   حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ دوپہر کےوقت (ظہر کی نماز کے اول وقت میں ،مسجد میں) تشریف لے گئے۔ میں بھی اول وقت (مسجد میں) چلا گیا۔ میں نے ( نفل ) نماز پڑھی، پھر بیٹھ گیا۔ نبی ﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: أَشِکَمَت دَرد؟ ’’کیا تیرے پیٹ میں درد ہے؟ میں نے کہا، ہاں اللہ کے رسولﷺ! آپﷺ نے فرمایا: اٹھ کر نماز پڑھ کیونکہ نمازمیں شفا ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ آپﷺ نے فارسی میں کہا: اشکمت درد ؟’’ کیاترے پیٹ میں درد ہے؟ ‘‘