قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ الْأَلْقَابِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3741.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي جَبِيرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ قَالَ فِينَا نَزَلَتْ مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ قَدِمَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالرَّجُلُ مِنَّا لَهُ الِاسْمَانِ وَالثَّلَاثَةُ فَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُبَّمَا دَعَاهُمْ بِبَعْضِ تِلْكَ الْأَسْمَاءِ فَيُقَالُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ يَغْضَبُ مِنْ هَذَا فَنَزَلَتْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: برےنام رکھنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3741.   حضرت ابو جبیرہ بن ضحاک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: یہ آیت ہم انصار کے بارے میں نازل ہوئی : ﴿وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ﴾ ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔ رسول اللہ ﷺ (ہجرت کرکے) ہمارے پاس تشریف لائے اور ہمارے ایک ایک آدمی کے دودوتین تین نام ہوتے تھے۔ نبی ﷺ بعض اوقات انہیں ان ناموں سے پکارتے تو عرض کیا جاتا: اے اللہ کےرسول ! وہ اس نام سے ناراض ہوتا ہے۔ تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ﴾ ’’ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔‘‘