قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ (بَابُ الثَّنَاءِ الْحَسَنِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4222.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ كُلْثُومٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ لِي أَنْ أَعْلَمَ إِذَا أَحْسَنْتُ أَنِّي قَدْ أَحْسَنْتُ وَإِذَا أَسَأْتُ أَنِّي قَدْ أَسَأْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ جِيرَانُكَ قَدْ أَحْسَنْتَ فَقَدْ أَحْسَنْتَ وَإِذَا قَالُوا إِنَّكَ قَدْ أَسَأْتَ فَقَدْ أَسَأْتَ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: اچھی رائے عامہ

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

4222.   حضرت کلثو م (بن علقمہ) خزا عی ؓ سے روا یت ہے انھوں نے فرمایا نبی ﷺ کی خد مت میں آد می نے حا ضر ہو کر عر ض کیا۔ اے اللہ کے رسول ﷺ! جب میں نیکی کر وں تو مجھے کیسے معلو م ہو سکتا ہے ۔ کہ میں نے اچھا کام کیا ہے ۔ اور جب میں گنا ہ کر بیٹھو ں تو رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا جب تیرے ہمسا ئے کہیں تو نے اچھا کا م کیا ہے تو (یقین کر لے کہ) تو نے اچھا کا م کیا ہے۔ اور جب وہ کہیں تو نے برا کا م کیا ہے۔ تو پھر تو نے برا ہی کا م کیا ہے۔