قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ (بَابُ الْمُدَاوَمَةِ عَلَى الْعَمَلِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4241.   حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَشْعَرِيُّ عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ يُصَلِّي عَلَى صَخْرَةٍ فَأَتَى نَاحِيَةَ مَكَّةَ فَمَكَثَ مَلِيًّا ثُمَّ انْصَرَفَ فَوَجَدَ الرَّجُلَ يُصَلِّي عَلَى حَالِهِ فَقَامَ فَجَمَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ عَلَيْكُمْ بِالْقَصْدِ ثَلَاثًا فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا

سنن ابن ماجہ:

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: نیک عمل پردوام اورہمیشگی اختیار کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

4241.   حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پا س گزرے جو ایک چٹان پر نماز پڑھ رہا تھا۔ آپﷺ مکہ کے ایک حصے میں (کسی کا م سے) تشریف لے آئے وہا ں کچھ دیر تشریف فرما رہے پھر واپس تشریف لے گئے۔ دیکھا وہ آدمی اسی طرح نماز پڑھ رہا ہے رسول اللہ ﷺ نے دونو ں ہا تھ جمع کر کے (اشارہ کرتے ہوئے) تین بار فرمایا۔ ’’لوگو (افراط و تفر یط سے بچ کر) میا نہ روی اختیار کرو۔ پھر فرمایا اللہ تعالی (ثوا ب دینے سے) نہیں اکتاتا تم ہی (عمل کرنے سے) اکتا جا تے ہو‘‘