قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ (بَابُ ذِكْرِ الْمَوْتِ وَالِاسْتِعْدَادِ لَهُ)

حکم : حسن

ترجمۃ الباب:

4259.   حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَفْضَلُ قَالَ أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا قَالَ فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْيَسُ قَالَ أَكْثَرُهُمْ لِلْمَوْتِ ذِكْرًا وَأَحْسَنُهُمْ لِمَا بَعْدَهُ اسْتِعْدَادًا أُولَئِكَ الْأَكْيَاسُ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: موت کی یاد اور اس کے لیے تیاری

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

4259.   حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کی خد مت میں حاضر تھا ایک نصاری صحابی آئے انھوں نے نبی ﷺ کو اسلام کیا، پھر کہا: اللہ کے رسول کون سا مومن افضل ہے۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’جس کا اخلاق زیا دہ اچھا ہو۔‘‘ انھو ں نے کہا: کون سا مومن زیا دہ عقل مند ہے۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’جو موت کو زیادہ یاد کرتے ہیں۔ اور اس کے بعد (کے مراحل) کے لئےزیادہ اچھی تیاری کرتے ہیں۔ یہی عقل مند ہے۔‘‘