قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ إِنْشَادِ الضَّوَالِّ فِي الْمَسَاجِدِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

765.   حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَجُلٌ: مَنْ دَعَا إِلَى الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا وَجَدْتَهُ، إِنَّمَا بُنِيَتِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِيَتْ لَهُ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: گم شدہ چیزوں کا اعلان مسجد میں کرنا ممنوع ہے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

765.   حضرت بریدہ بن حصیب ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے نماز ادا فرمائی: (نماز کے بعد) ایک آدمی بولا: مجھے کون سرخ اونٹ کی اطلاع دے گا؟ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تجھے وہ (اونٹ) نہ ملے۔ مسجدیں تو جس کام کے لئے بنی ہیں اسی کے لئے ہی بنی ہیں۔‘‘