موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ)
حکم : صحیح
825 . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ قَزَعَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لَيْسَ لَكَ فِي ذَلِكَ خَيْرٌ، قُلْتُ: بَيِّنْ، رَحِمَكَ اللَّهُ، قَالَ: «كَانَتِ الصَّلَاةُ تُقَامُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ، فَيَخْرُجُ أَحَدُنَا إِلَى الْبَقِيعِ، فَيَقْضِي حَاجَتَهُ، فَيَجِيءُ فَيَتَوَضَّأُ، فَيَجِدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مِنَ الظُّهْرِ»
سنن ابن ماجہ:
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: ظہر اور عصر کی نمازوں میں قرأت
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
825. حضرت قزعہ (بن یحییٰ بصری) سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت ابو سعید خدری ؓ سے رسول اللہ ﷺ کی نماز کے متعلق سوال کیا، انہوں نے فرمایا: تیرے لئے اس میں بھلائی نہیں۔ میں نے کہا: اللہ آپ پر رحم فرمائے، بیان فرما دیجئے۔ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے حکم سے ظہر کی اقامت کہی جاتی تھی، تو ہم میں سے ایک شخص بقیع کی طرف جاتا، ( وہاں پہنچ کر) حاجت سے فارغ ہوتا، پھر واپس آکر وضو کرتا اور (جب مسجد میں پہنچتا تو) رسول اللہ ﷺ کو ظہر کی پہلی رکعت میں پا لیتا۔