1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا​)

حکم: صحیح()(الألباني)

807. حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الصَّائِمِ شَيْئًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ...

جامع ترمذی : كتاب: روزے کے احکام ومسائل (باب: صائم کو افطار کرانے کی فضیلت کا بیان​ )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

807. زید بن خالد جہنی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا تو اسے بھی اس کے برابر ثواب ملے گا، بغیر اس کے کہ روزہ دار کے ثواب میں سے ذرا بھی کم کیا جائے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔


2 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابٌ فِي ثَوَابِ مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا)

حکم: صحیح()(الألباني)

1746. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى وَخَالِي يَعْلَى عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ حَجَّاجٍ كُلُّهُمْ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِمْ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا...

سنن ابن ماجہ : کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت (باب: روزہ دار کو افطار کرانے کاثواب )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

1746. حضرت زید بن خالد جہنی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے روزے دار کا روزہ افطار کرایا، اسے اس (روزے داروں) کے برابر ثواب ملے گا، لیکن ان کے ثواب میں کچھ کمی نہیں ہوگی۔‘‘


3 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابٌ فِي الصَّائِمِ إِذَا أُكِلَ عِنْدَهُ)

حکم: صحیح()(الألباني)

1748. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَسَهْلٌ قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا لَيْلَى عَنْ أُمِّ عُمَارَةَ قَالَتْ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَّبْنَا إِلَيْهِ طَعَامًا فَكَانَ بَعْضُ مَنْ عِنْدَهُ صَائِمًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّائِمُ إِذَا أُكِلَ عِنْدَهُ الطَّعَامُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت (باب: جب روزہ دار کی موجودگی میں کھاناکھایا جائے )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

1748. حضرت ام عمارہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا، آپ کے پاس موجود افراد میں سے کوئی صاحب روزے سے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’روزے دار کے پاس جب کھانا کھایا جاتا ہے تو فرشتے اس کے حق میں دعا کرتے ہیں۔‘‘ ...


4 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابٌ فِي الصَّائِمِ إِذَا أُكِلَ عِنْدَهُ)

حکم: صحیح()(الألباني)

1749. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبِلَالٍ الْغَدَاءُ يَا بِلَالُ فَقَالَ إِنِّي صَائِمٌ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَأْكُلُ أَرْزَاقَنَا وَفَضْلُ رِزْقِ بِلَالٍ فِي الْجَنَّةِ أَشَعَرْتَ يَا بِلَالُ أَنَّ الصَّائِمَ تُسَبِّحُ عِظَامُهُ وَتَسْتَغْفِرُ لَهُ الْمَلَائِكَةُ مَا أُكِلَ عِنْدَهُ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت (باب: جب روزہ دار کی موجودگی میں کھاناکھایا جائے )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

1749. حضرت سلیمان بن بریدہ اپنے والد حضرت بریدہ بن حصیب اسلمی ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت بلال ؓ سے فرمایا: ’’بلال! کھانا کھالو۔‘‘ انہوں نے کہا: میرا تو روزہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہم لوگ اپنا رزق کھا رہے ہیں اور بلال ( ؓ) کا بچا ہوا رزق جنت میں (محفوظ) ہے۔ بلال! کیا تمہیں معلوم ہے کہ روزے دار کے پاس جب تک کھانا کھایا جاتا رہے اس کی ہڈیاں تسبیح پڑھتی رہتی ہیں اور فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں؟‘‘ ...


5 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابٌ فِيمَنْ قَالَ الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ كَالصَّا...)

حکم: صحیح()(الألباني)

1764. حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأُمَوِيِّ عَنْ مَعْنِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ الْأَسْلَمِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ بِمَنْزِلَةِ الصَّائِمِ الصَّابِرِ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت (باب: کھانا کھا کر شکر کرنے والا صبر کے ساتھ روزہ رکھنےوالے کی طرح ہے )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

1764. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’کھانے والا شکر گزار صبر کرنے والے روزے دار کے درجے میں ہے۔‘‘


6 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابٌ فِيمَنْ قَالَ الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ كَالصَّا...)

حکم: صحیح()(الألباني)

1765. حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُرَّةَ عَنْ عَمِّهِ حَكِيمِ بْنِ أَبِي حُرَّةَ عَنْ سِنَانِ بْنِ سَنَّةَ الْأَسْلَمِيِّ صَاحِبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ الصَّائِمِ الصَّابِرِ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت (باب: کھانا کھا کر شکر کرنے والا صبر کے ساتھ روزہ رکھنےوالے کی طرح ہے )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

1765. نبی ﷺ کے صحابی حضرت سنان بن سَنَّہ اسلمی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کھانے والے شکر گزار کے لیے صبر کرنے والے روزہ دار جتنا ثواب ہے۔‘‘