الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7 1 سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي الْهَدِيَّةِ لِقَضَاءِ الْحَاجَةِ) حکم: حسن()(الألباني) 3541. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ شَفَعَ لِأَخِيهِ بِشَفَاعَةٍ فَأَهْدَى لَهُ هَدِيَّةً عَلَيْهَا فَقَبِلَهَا فَقَدْ أَتَى بَابًا عَظِيمًا مِنْ أَبْوَابِ الرِّبَا ... سنن ابو داؤد : کتاب: اجارے کے احکام و مسائل (باب: کوئی کام کر دینے پر ہدیہ لینا ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 3541. سیدنا ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے کسی بھائی کی سفارش کی اور پھر اسے اس پر کوئی ہدیہ دیا، تو اگر اس نے اسے قبول کر لیا تو، وہ سود کے دروازوں میں سے ایک بڑے دروازے میں داخل ہو گیا۔“ الموضوع: تجنب الرشوة والهدية (الأقضية والأحكام) موضوع: رشوت اور تحائف سے بچنا (عدالتی احکام و فیصلے) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابٌ فِي كَرَاهِيَةِ الرَّشْوَةِ) حکم: حسن()(الألباني) 3580. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي سنن ابو داؤد : کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل (باب: رشوت حرام ہے ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 3580. سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رشوت دینے والے اور لینے والے کو لعنت فرمائی ہے۔ الموضوع: تجنب الرشوة والهدية (الأقضية والأحكام) موضوع: رشوت اور تحائف سے بچنا (عدالتی احکام و فیصلے) 3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي هَدَايَا الأُمَرَاءِ) حکم: ضعیف الاسناد()(الألباني) 1335. حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الْأَوْدِيِّ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ فَلَمَّا سِرْتُ أَرْسَلَ فِي أَثَرِي فَرُدِدْتُ فَقَالَ أَتَدْرِي لِمَ بَعَثْتُ إِلَيْكَ لَا تُصِيبَنَّ شَيْئًا بِغَيْرِ إِذْنِي فَإِنَّهُ غُلُولٌ وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِهَذَا دَعَوْتُكَ فَامْضِ لِعَمَلِكَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَمِيرَةَ وَبُرَيْدَةَ وَالْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ وَأَبِي حُمَيْدٍ وَابْنِ عُمَرَ قَ... جامع ترمذی : كتاب: حکومت وقضاء کے بیان میں (باب: حاکم کو تحفہ ہدیہ دینے کے حکم کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی) 1335. معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے (قاضی بناکر) یمن بھیجا، جب میں روانہ ہوا تو آپ نے میرے پیچھے (مجھے بلانے کے لیے) ایک آدمی کو بھیجا، میں آپ کے پاس واپس آیا توآپ نے فرمایا: ’’کیا تم جانتے ہوکہ میں نے تمہیں بلانے کے لیے آدمی کیوں بھیجا ہے؟ (یہ کہنے کے لیے کہ) تم میری اجازت کے بغیر کوئی چیز نہ لینا، اس لیے کہ وہ خیانت ہے، اور جوشخص خیانت کرے گا قیامت کے دن خیانت کے مال کے ساتھ حاضر ہوگا، یہی بتانے کے لیے میں نے تمہیں بلایا تھا، اب تم اپنے کا م پر جاؤ‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ معاذ ؓ کی حدیث غریب ہے۔ ۲۔ ہم... الموضوع: تجنب الرشوة والهدية (الأقضية والأحكام) موضوع: رشوت اور تحائف سے بچنا (عدالتی احکام و فیصلے) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي فِي ا...) حکم: ضعیف الاسناد()(الألباني) 1336. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّاشِيَ وَالْمُرْتَشِيَ فِي الْحُكْمِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَعَائِشَةَ وَابْنِ حَدِيدَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرُوِيَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ... جامع ترمذی : كتاب: حکومت وقضاء کے بیان میں (باب: فیصلے میں رشوت دینے اور لینے والو ں پر وارد وعید کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی) 1336. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فیصلے میں رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے دونوں پر لعنت بھیجی ہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ یہ حدیث ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے بھی مروی ہے انہوں عبداللہ بن عمروسے اورانہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے۔ ۳۔ اورابوسلمہ سے ان کے باپ کے واسطے سے بھی مروی ہے انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے لیکن یہ صحیح نہیں ہے۔ ۴۔ میں نے عبداللہ بن عبدالرحمن دارمی کوکہتے سنا کہ ابوسلمہ (بن عبد الرحمن) کی حدیث جسے انہوں نے عبداللہ بن عمرو سے اورانہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے اس باب میں ... الموضوع: تجنب الرشوة والهدية (الأقضية والأحكام) موضوع: رشوت اور تحائف سے بچنا (عدالتی احکام و فیصلے) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي فِي ا...) حکم: ضعیف الاسناد()(الألباني) 1337. حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ خَالِهِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّاشِيَ وَالْمُرْتَشِيَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: حکومت وقضاء کے بیان میں (باب: فیصلے میں رشوت دینے اور لینے والو ں پر وارد وعید کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی) 1337. عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے دونوں پر لعنت بھیجی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: تجنب الرشوة والهدية (الأقضية والأحكام) موضوع: رشوت اور تحائف سے بچنا (عدالتی احکام و فیصلے) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ الرِّوَايَةِ فِي الْمُدْمِنِينَ فِي الْخَمْر...) حکم: صحیح()(الألباني) 5673. أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَمَاتَ وَهُوَ يُدْمِنُهَا لَمْ يَتُبْ مِنْهَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ سنن نسائی : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل (باب: عادی شراب نوشوں کے متعلق حدیث کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 5673. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص دنیا میں شراب پیتا اور مرتے دم تک اس کا عادی رہا، اس سے توبہ نہیں کی وہ آخرت میں جنتی شراب نہیں پی سکے گا۔“ الموضوع: تجنب الرشوة والهدية (الأقضية والأحكام) موضوع: رشوت اور تحائف سے بچنا (عدالتی احکام و فیصلے) 7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَحْكَامِ (بَابُ التَّغْلِيظِ فِي الْحَيْفِ وَالرَّشْوَةِ) حکم: صحیح()(الألباني) 2313. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ خَالِهِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي سنن ابن ماجہ : کتاب: فیصلہ کرنے سے متعلق احکام و مسائل (باب: نا انصافی اور رشوت بڑا گناہ ہے ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام) 2313. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے پر اللہ کی لعنت ہے۔ الموضوع: تجنب الرشوة والهدية (الأقضية والأحكام) موضوع: رشوت اور تحائف سے بچنا (عدالتی احکام و فیصلے) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7