1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ يَكْتَحِلُ الْمُحْرِمُ)

حکم: لم تتم دراسته

1838. حَدَّثَنَاأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ اشْتَكَى عُمَرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ عَيْنَيْهِ فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ سُفْيَانُ وَهُوَ أَمِيرُ الْمَوْسِمِ مَا يَصْنَعُ بِهِمَا قَالَ اضْمِدْهُمَا بِالصَّبِرِ فَإِنِّي سَمِعْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ ذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ...

Abu-Daud : The Rites of Hajj (Kitab Al-Manasik Wa'l-Hajj) (Chapter: A Muhrim Using Kohl )

مترجم: DaudWriterName

1838. جناب نبیہ بن وہب ؓ سے مروی ہے کہ عمر بن عبیداللہ بن معمر کی آنکھیں خراب ہو گئیں تو انہوں نے جناب ابان بن عثمان سے پوچھا کہ کیا کیا جائے؟ سفیان نے بتایا کہ یہ ان دنوں امیر حج تھے۔ انہوں نے جواب دیا کہ ایلوا کا لیپ کر لے۔ بیشک میں نے سیدنا عثمان ؓ سے سنا تھا وہ یہ بات رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے تھے۔ ...


3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُحْرِمِ يَشْتَكِي عَيْنُهُ...)

حکم: صحیح

952. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ اشْتَكَى عَيْنَيْهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَسَأَلَ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ فَقَالَ اضْمِدْهُمَا بِالصَّبِرِ فَإِنِّي سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَذْكُرُهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اضْمِدْهُمَا بِالصَّبِرِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ لَا يَرَوْنَ بَأْسًا أَنْ يَتَدَاوَى الْمُحْرِمُ بِدَوَاءٍ مَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ طِيبٌ...

Tarimdhi : The Book on Hajj (Chapter: What Has Been Related About: If The Muhrim's Eyes Bother Him Then He May Use A Bandage With Aloes )

مترجم: TrimziWriterName

952. نبیہ بن وہب کہتے ہیں کہ عمر بن عبید اللہ بن معمر کی آنکھیں دُکھنے لگیں، وہ احرام سے تھے، انہوں نے ابان بن عثمان سے مسئلہ پوچھا، توانہوں نے کہا: ان میں ایلوے کالیپ کرلو، کیونکہ میں نے عثمان بن عفان ؓ کو اس کا ذکر کرتے سناہے، وہ رسول اللہﷺ سے روایت کررہے تھے آپ نے فرمایا:' ان پرایلوے کا لیپ کرلو' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲- اہل علم کا اسی پر عمل ہے،یہ لوگ محرم کے ایسی دوا سے علاج کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے جس میں خوشبونہ ہو۔...