1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِمَارَةِ (بَابُ قَوْلِهِ ﷺ: «إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيّ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1907. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ، وَإِنَّمَا لِامْرِئٍ مَا نَوَى، فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ، فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ، وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ لِدُنْيَا يُصِيبُهَا أَوِ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا، فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ»...

Muslim : The Book on Government (Chapter: The words of the prophets saws: "Deeds are but with intentions" which includes fighting and other deeds )

مترجم: MuslimWriterName

1907. امام مالک نے یحییٰ بن سعید سے، انہوں نے محمد بن ابراہیم سے، انہوں نے علقمہ بن وقاص سے، انہوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اعمال کا مدار نیت پر ہی ہے، اور آدمی کے لیے وہی (اجر) ہے جس کی اس نے نیت کی۔ جس شخص کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف تھی تو اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہے اور جس شخص کی ہجرت دنیا حاصل کرنے کے لیے یا کسی عورت سے نکاح کرنے کے لیے تھی تو اس کی ہجرت اسی چیز کی طرف ہے جس کی طرف اس نے ہجرت کی تھی۔‘‘ ...


2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِمَارَةِ (بَابُ قَوْلِهِ ﷺ: «إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيّ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1907.01. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، ح وحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ ابْنُ زَيْدٍ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي الثَّقَفِيَّ، ح وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، ح وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، كُلُّه...

Muslim : The Book on Government (Chapter: The words of the prophets saws: "Deeds are but with intentions" which includes fighting and other deeds )

مترجم: MuslimWriterName

1907.01. لیث، حماد بن زید، عبدالوہاب ثقفی، سلیمان بن حیان، حفص بن غیاث، یزید بن ہارون، ابن مبارک اور سفیان سب نے یحییٰ بن سعید سے، مالک کی سند اور ان کی حدیث کے ہم معنی روایت کی۔ سفیان کی حدیث میں ہے: میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کو منبر پر رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا۔ ...


3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي الطَّلَاقِ عَلَى غَلَطٍ)

حکم: حسن

2193. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ أَنَّ يَعْقُوبَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَهُمْ، قَالَ:، حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ الْحِمْصِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ -الَّذِي كَانَ يَسْكُنُ إِيلِيَا- قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عَدِيِّ بْنِ عَدَيٍّ الْكِنْدِيِّ، حَتَّى قَدِمْنَا مَكَّةَ، فَبَعَثَنِي إِلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، وَكَانَتْ قَدْ حَفِظَتْ مِنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >لَا طَلَاقَ وَلَا عَتَاقَ فِي غِلَاقٍ<. قَالَ أَبو دَاود: الْغِلَاقُ, أَظُنُّهُ فِي الْ...

Abu-Daud : Divorce (Kitab Al-Talaq) (Chapter: Regarding Divorcing By Mistake )

مترجم: DaudWriterName

2193. محمد بن عبید بن ابی صالح جو ایلیاء (بیت المقدس) میں رہتے تھے کہتے ہیں کہ میں عدی بن عدی کندی کی معیت میں روانہ ہوا حتیٰ کہ ہم مکہ پہنچ گئے۔ پس انہوں نے مجھے صفیہ بنت شیبہ کے ہاں بھیجا۔ اس نے سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے (بہت کچھ) یاد کیا ہوا تھا۔ اس نے کہا کہ میں نے عائشہ‬ ؓ ک‬و کہتے ہوئے سنا، وہ فرماتی تھیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے: ”اغلاق میں طلاق نہیں اور نہ غلام کو آزاد کرنا ہے۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں «الغلاق» (اور «الإغلاق») میرے خیال میں غضب اور غ...


4 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ الْفِطْرَةِ (بَابُ النِّيَةِ فِي الْوُضُوءِ)

حکم: صحیح

75. أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ عَنْ حَمَّادٍ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ حَدَّثَنِي مَالِكٌ ح و أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ وَإِنَّمَا لِامْرِئٍ مَا نَوَى فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَإِلَى رَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللَّه...

Sunan-nasai : Mention The Fitrah (The Natural Inclination Of Man) (Chapter: The Intention For Wudu )

مترجم: NisaiWriterName

75. حضرت عمر بن خطاب ؓ نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’اعمال کا اعتبار نیت سے ہے۔ ہر آدمی کو اس کی نیت کے مطابق اجر ملے گا، چنانچہ جس شخص کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی خاطر ہے تو اس آدمی کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف سمجھی جائے گی اور جس شخص کی ہجرت دنیا حاصل کرنے یا کسی عورت سے نکاح کرنے کی خاطر ہے تو اس کی ہجرت اس چیز کی طرف سمجھی جائے گی جس کی خاطر اس نے ہجرت کی۔‘‘ ...


8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ (بَابُ النِّيَّةِ)

حکم: صحیح

4227. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَا أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ وَلِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَإِلَى رَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَإِلَى رَسُولِهِ وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ لِدُنْيَا ي...

Ibn-Majah : Zuhd (Chapter: intention )

مترجم: MajahWriterName

4227. حضرت عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے۔ انھو ں نے لو گو ں کو خطبہ دیتے ہو ئے فرمایا: میں نے رسول اللہ سے سنا ہے۔ آ پﷺ فرما رہے تھے۔ عمل تو نیتوں ہی سے ہیں۔ ہر شخص کو وہی ملے گا۔ جس کی اس نے نیت کی چنا نچہ جس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہے اس کی ہجرت (اجر وثواب کے لحا ظ سے بھی) اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہے۔ اور جس کی ہجرت دنیا حا صل کر نے کے لئے یا کسی عورت سے نکاح کرنے کے لئے ہے۔ جس کے پا س وہ ہجر ت کرکے آیا ہے۔ ...