1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْفَرَائِضِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي مِيرَاثِ الإِخْوَةِ مِنَ الأَب...)

حکم: حسن

2094. حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ الحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ: إِنَّكُمْ تَقْرَءُونَ هَذِهِ الآيَةَ: {مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ} [النساء: 12] «وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالدَّيْنِ قَبْلَ الوَصِيَّةِ، وَإِنَّ أَعْيَانَ بَنِي الأُمِّ يَتَوَارَثُونَ دُونَ بَنِي العَلَّاتِ، الرَّجُلُ يَرِثُ أَخَاهُ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ دُونَ أَخِيهِ لِأَبِيهِ»....

Tarimdhi : Chapters On Inheritance (Chapter: What Has Been Related About The Brothers From (The Same) Father And Mother )

مترجم: TrimziWriterName

2094. علی ؓ کہتے ہیں : تم لوگ یہ آیت پڑھتے ہو ﴿مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ﴾ (تم سے کی گئی وصیت اورقرض اداکرنے کے بعد (میراث تقسیم کی جائے گی ۱؎) رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’وصیت سے پہلے قرض اداکیا جائے گا۔ (اگر حقیقی بھائی اور علاتی بھائی دونوں موجود ہوں تو) حقیقی بھائی وارث ہوں گے، علاتی بھائی (جن کے باپ ایک اور ماں دوسری ہو) وارث نہیں ہوں گے، آدمی اپنے حقیقی بھائی کووارث بناتاہے علاتی بھائی کو نہیں‘‘۔ ...


3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْفَرَائِضِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي مِيرَاثِ الإِخْوَةِ مِنَ الأَب...)

حکم: حسن

2095. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أَعْيَانَ بَنِي الْأُمِّ يَتَوَارَثُونَ دُونَ بَنِي الْعَلَّاتِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي الْحَارِثِ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ عَامَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ...

Tarimdhi : Chapters On Inheritance (Chapter: What Has Been Related About The Brothers From (The Same) Father And Mother )

مترجم: TrimziWriterName

2095. علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ کیا: ’’حقیقی بھائی وارث ہوں گے نہ کہ علاتی بھائی‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ ہم اس حدیث کو صرف ابواسحاق کی روایت سے جانتے ہیں، ابواسحاق سبیعی روایت کرتے ہیں حارث سے اور حارث علی ؓ سے۔ ۲۔ بعض اہل علم نے حارث کے بارے میں کلام کیا ہے۔ ۳۔ عام اہل علم کا اسی حدیث پرعمل ہے۔ ...


4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْفَرَائِضِ (بَابُ مِيرَاثِ الْعَصَبَةِ)

حکم: حسن

2739. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أَعْيَانَ بَنِي الْأُمِّ يَتَوَارَثُونَ دُونَ بَنِي الْعَلَّاتِ يَرِثُ الرَّجُلُ أَخَاهُ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ دُونَ إِخْوَتِهِ لِأَبِيهِ...

Ibn-Majah : Chapters on Shares of Inheritance (Chapter: Inheritance From The Male Relatives From Father’s Side )

مترجم: MajahWriterName

2739. حضرت علی بن ابی طالب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماں کے بیٹے، یعنی سگے بھائی ایک دوسرے کے وارث ہوں گے، سوتیلے بھائی نہیں۔ آدمی اپنے اس بھائی کا وارث ہے جو اس کے باپ اور اس کی ماں کا بیٹا ہے، اس کا وارث نہیں جو اس کے باپ کا بیٹا ہے (ماں کا نہیں) ...