1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ)

حکم: حسن

4176. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا عَطَاءٌ الْخُرَاسَانِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى أَهْلِي لَيْلًا، وَقَدْ تَشَقَّقَتْ يَدَايَ، فَخَلَّقُونِي بِزَعْفَرَانٍ، فَغَدَوْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، وَلَمْ يُرَحِّبْ بِي، وَقَالَ: >اذْهَبْ فَاغْسِلْ هَذَا عَنْكَ<، فَذَهَبْتُ فَغَسَلْتُهُ، ثُمَّ جِئْتُ، وَقَدْ بَقِيَ عَلَيَّ مِنْهُ رَدْعٌ، فَسَلَّمْتُ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، وَلَمْ يُرَحِّبْ بِي، وَقَالَ: اذْهَبْ فَاغْسِلْ هَذَا عَنْكَ، فَذَهَبْتُ فَغَسَلْتُهُ، ثُمَّ ...

Abu-Daud : Combing the Hair (Kitab Al-Tarajjul) (Chapter: Khaluq for Men )

مترجم: DaudWriterName

4176. سیدنا عمار بن یاسر ؓ نے بیان کیا کہ میں (سفر سے واپس آیا اور) رات کو اپنے گھر والوں کے ہاں پہنچا جب کہ میرے ہاتھ پھٹ چکے تھے۔ تو انہوں نے مجھے زعفران لگا دی۔ میں صبح کے وقت نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور سلام عرض کیا تو آپ ﷺ نے مجھے جواب دیا نہ خوش آمدید کہا: بلکہ فرمایا: ”جاؤ اور اسے اپنے آپ سے دھو کر آؤ۔“ چنانچہ میں گیا اور اسے دھو ڈالا اور آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ اس کا کچھ اثر اور داغ مجھ پر باقی رہ گیا تھا۔ میں نے سلام پیش کیا تو آپ نے مجھے جواب نہ دیا، نہ خوش آمدید کہا: اور فرمایا: ”جاؤ اور اسے اپنے آپ سے دھو کر آؤ۔“ چن...


2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ)

حکم: حسن

4177. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءِ ابْنِ أَبِي الْخُوَارِ أَنَّهُ سَمِعَ يَحْيَى بْنَ يَعْمَرَ يُخْبِرُ، عَنْ رَجُلٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، زَعَمَ عُمَرُ أَنَّ يَحْيَى سَمَّى ذَلِكَ الرَّجُلَ فَنَسِيَ عُمَرُ اسْمَهُ أَنَّ عَمَّارًا قَالَ: تَخَلَّقْتُ... بِهَذِهِ الْقِصَّةِ. وَالْأَوَّلُ أَتَمُّ بِكَثِيرٍ، فِيهِ ذِكْرُ الْغُسْلِ. قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ: وَهُمْ حُرُمٌ؟ قَالَ: لَا, الْقَوْمُ مُقِيمُونَ....

Abu-Daud : Combing the Hair (Kitab Al-Tarajjul) (Chapter: Khaluq for Men )

مترجم: DaudWriterName

4177. سیدنا عمار بن یاسر ؓ نے بیان کیا کہ میں نے زعفران لگائی، اور مذکورہ بالا قصہ بیان کیا۔ اور پہلی حدیث زیادہ کامل ہے۔ اس روایت میں دھونے کا ذکر ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن عطاء سے پوچھا: کیا وہ اس وقت احرام میں تھے؟ انہوں نے کہا: نہیں، مقیم تھے۔


3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ)

حکم: ضعیف

4178. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ الْأَسَدِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ الزُّبَيْرِ الْأَسَدِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ جَدَّيْهِ قَالَا سَمِعْنَا أَبَا مُوسَى، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَقْبَلُ اللَّهُ تَعَالَى صَلَاةَ رَجُلٍ فِي جَسَدِهِ شَيْءٌ مِنْ خَلُوقٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: جَدَّاهُ زَيْدٌ وَزِيَادٌ....

Abu-Daud : Combing the Hair (Kitab Al-Tarajjul) (Chapter: Khaluq for Men )

مترجم: DaudWriterName

4178. سیدنا ابوموسیٰ ؓ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اﷲ تعالیٰ اس آدمی کی نماز قبول نہیں فرماتا جس کے جسم پر معمولی سی خلوق بھی لگی ہو۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں سند میں وارد ربیع بن انس کے نانا دادا سے مراد زید اور زیاد ہیں۔


5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ)

حکم: حسن

4180. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأُوَيْسِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثَلَاثَةٌ لَا تَقْرَبُهُمُ الْمَلَائِكَةُ: جِيفَةُ الْكَافِرِ، وَالْمُتَضَمِّخُ بِالْخَلُوقِ، وَالْجُنُبُ إِلَّا أَنْ يَتَوَضَّأَ....

Abu-Daud : Combing the Hair (Kitab Al-Tarajjul) (Chapter: Khaluq for Men )

مترجم: DaudWriterName

4180. سیدنا عمار بن یاسر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں کے پاس فرشتے نہیں آتے ہیں۔ کافر کی لاش اور جس نے خلوق (زعفران سے مرکب خوشبو) لگائی ہو اور جنبی آدمی، الا یہ کہ وضو کر لے۔“


6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ)

حکم: منکر

4181. حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْهَمْدَانِيِّ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، قَالَ: لَمَّا فَتَحَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ, جَعَلَ أَهْلُ مَكَّةَ يَأْتُونَهُ بِصِبْيَانِهِمْ، فَيَدْعُو لَهُمْ بِالْبَرَكَةِ وَيَمْسَحُ رُءُوسَهُمْ، قَالَ: فَجِيءَ بِي إِلَيْهِ، وَأَنَا مُخَلَّقٌ، فَلَمْ يَمَسَّنِي مِنْ أَجْلِ الْخَلُوقِ....

Abu-Daud : Combing the Hair (Kitab Al-Tarajjul) (Chapter: Khaluq for Men )

مترجم: DaudWriterName

4181. سیدنا ولید بن عقبہ (ابن ابی معیط) نے کہا کہ جب اﷲ کے نبی نے مکہ فتح کیا تو اہل مکہ اپنے بچوں کو آپ ﷺ کے پاس لانے لگے۔ آپ ﷺ ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے۔ مجھے بھی آپ ﷺ کے پاس لایا گیا، مگر مجھ پر خلوق (مرکب زعفران) لگی تھی۔ تو آپ ﷺ نے اس وجہ سے میرے سر پر ہاتھ نہ پھیرا۔ ...


7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ)

حکم: ضعیف

4182. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا سَلْمٌ الْعَلَوِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَلَّمَا يُوَاجِهُ رَجُلًا فِي وَجْهِهِ بِشَيْءٍ يَكْرَهُهُ، فَلَمَّا خَرَجَ, قَالَ: لَوْ أَمَرْتُمْ هَذَا أَنْ يَغْسِلَ هَذَا عَنْهُ....

Abu-Daud : Combing the Hair (Kitab Al-Tarajjul) (Chapter: Khaluq for Men )

مترجم: DaudWriterName

4182. سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا جبکہ اس پر زرد رنگ کا نشان تھا۔ اور بہت کم ایسے ہوتا کہ رسول اللہ ﷺ کسی کو کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھیں اور براہ راست اسے کچھ کہیں۔ جب وہ چلا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم اسے کہہ دو کہ اپنے پر سے اسے دھو ڈالے (تو بہت بہتر ہو)۔“ ...