تشریح:
1) یہ روایت اگرچہ سندًا ضعیف ہے، تاہم اس روایت میں مذکور باتیں دیگر صحیح احادیث سے ثابت ہیں، علاوہ ازیں شیخ البانیؒ نے اس رویت کو بھی التعلیق الرغیب(1/91) میں حسن کہا ہے۔
2) نہی عن المنکر کا ایک انداز یہ بھی ہے کہ گناہ کے مرتکب کے سلام کا جواب نہ دیا جائے اور بات چیت ترک کر دی جائے۔ مگر ظاہر ہےکہ سلام چھوڑ دینا ایک سزا ہے اور اس کے لیئے پہلے متعلقہ شخص کا عذر دور کردینا ضروری ہے، یعنی دین سمجھانے میں محنت کی گئی ہو تبھی یہ سزا دینی چاہیئے اور پھر یہ انداز وہیں کامیاب اور مفید ہو تا ہے، جب متعلقہ فرد دینی اعتبار سےخوب سمجھدار اور حساس ہو۔ غبی آدمی اس کے کچھ اور ہی مفہوم لے گا۔
3) مردوں کو زعفران کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیئے۔