الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 49 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 49 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ صَوْمِ شَعْبَانَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1969. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ لَا يَصُومُ فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَكْمَلَ صِيَامَ شَهْرٍ إِلَّا رَمَضَانَ وَمَا رَأَيْتُهُ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ... Sahi-Bukhari : Fasting (Chapter: Saum (fasting) in the month of Sha'ban ) مترجم: BukhariWriterName 1969. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نفلی روزے اس قدر رکھتے کہ ہم کہتیں: اب آپ کبھی روزہ ترک نہیں کریں گے اور جب چھوڑ دیتے تو ہمیں خیال ہوتا کہ اب آپ کبھی روزہ نہیں رکھیں گے۔ اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو رمضان کے علاوہ کسی اور مہینے کے پورے روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا۔ اور میں نے آپ کو شعبان سے زیادہ کسی اور مہینے میں نفلی روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ... الموضوع: الصوم في شعبان (العبادات) موضوع: Keeping fasts in Sha'baan (Prayers/Ibadaat) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ صَوْمِ شَعْبَانَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1970. حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهُ قَالَتْ لَمْ يَكُنْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرًا أَكْثَرَ مِنْ شَعْبَانَ فَإِنَّهُ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ وَكَانَ يَقُولُ خُذُوا مِنْ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا وَأَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا دُووِمَ عَلَيْهِ وَإِنْ قَلَّتْ وَكَانَ إِذَا صَلَّى صَلَاةً دَاوَمَ عَلَيْهَا... Sahi-Bukhari : Fasting (Chapter: Saum (fasting) in the month of Sha'ban ) مترجم: BukhariWriterName 1970. حضرت عائشہ ؓ ہی سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ شعبان کے مہینے سے زیادہ کسی اور مہینے میں نفلی روزے نہیں رکھتے تھے بلکہ آپ سارا شعبان روزے رکھتے تھے اور فرمایا کرتے تھے: ’’اے لوگو!اتنی ہی عبادت کرو جو قابل برداشت ہوکیونکہ اللہ تعالیٰ ثواب دینے سے نہیں تھکتا یہاں تک کہ تم خود عبادت کرنے سے اکتا جاؤ گے۔‘‘ نبی کریم ﷺ کو وہی نماز پسند تھی جو اگرچہ تھوڑی ہو مگر پابندی سے ادا ہو، چنانچہ آپ ﷺ جب کوئی نماز پڑھتے تو اس پر ہمیشگی کرتے تھے۔ ... الموضوع: الصوم في شعبان (العبادات) موضوع: Keeping fasts in Sha'baan (Prayers/Ibadaat) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ قَضَاءِ رَمَضَانَ فِي شَعْبَانَ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1146. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، تَقُولُ: «كَانَ يَكُونُ عَلَيَّ الصَّوْمُ مِنْ رَمَضَانَ، فَمَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَقْضِيَهُ إِلَّا فِي شَعْبَانَ، الشُّغْلُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»... Muslim : The Book of Fasting (Chapter: It is Permissible to delay making up missed Ramadan Fasts until before the next Ramadan comes, and this is for those who broke the fast for a reason such as sickness, travel, menstruation and the like ) مترجم: MuslimWriterName 1146. زہیر نے کہا: ہمیں یحییٰ بن سعید نے ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت بیان کی، کہا: میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا: فرما رہی تھیں: میرے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہوتی تو میں ان کی شعبان کے سوا کسی ماہ میں (یہ) قضا روزے نہ رکھ سکتی (اور اس کا سبب) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بنا پر یا آپ ﷺ کے ساتھ مصروفیت ہوتی۔ ... الموضوع: الصوم في شعبان (العبادات) موضوع: Keeping fasts in Sha'baan (Prayers/Ibadaat) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ قَضَاءِ رَمَضَانَ فِي شَعْبَانَ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1146.01. وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: وَذَلِكَ لِمَكَانِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. Muslim : The Book of Fasting (Chapter: It is Permissible to delay making up missed Ramadan Fasts until before the next Ramadan comes, and this is for those who broke the fast for a reason such as sickness, travel, menstruation and the like ) مترجم: MuslimWriterName 1146.01. سلیمان بن بلال نے کہا: ہمیں یحییٰ بن سعید نے اسی سند کے ساتھ حدیث سنائی، البتہ انھوں نے کہا: اور یہ رسول اللہ ﷺ کی موجودگی کیوجہ سے ہوتا۔ الموضوع: الصوم في شعبان (العبادات) موضوع: Keeping fasts in Sha'baan (Prayers/Ibadaat) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ قَضَاءِ رَمَضَانَ فِي شَعْبَانَ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1146.02. وحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: فَظَنَنْتُ أَنَّ ذَلِكَ لِمَكَانِهَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْيَى يَقُولُهُ. Muslim : The Book of Fasting (Chapter: It is Permissible to delay making up missed Ramadan Fasts until before the next Ramadan comes, and this is for those who broke the fast for a reason such as sickness, travel, menstruation and the like ) مترجم: MuslimWriterName 1146.02. ابن جریج نے کہا: مجھے یحییٰ بن سعید نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اور کہا: میں (اس بات سے) یہ سمجھا کہ ایسا نبی ﷺ کے ہاں ان (عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا) کےمقام و مرتبے کی وجہ سے ہوتا تھا۔ یہ بات یحیٰ کہتے تھے۔ الموضوع: الصوم في شعبان (العبادات) موضوع: Keeping fasts in Sha'baan (Prayers/Ibadaat) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ قَضَاءِ رَمَضَانَ فِي شَعْبَانَ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1146.03. وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، ح وحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، كِلَاهُمَا عَنْ يَحْيَى بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يَذْكُرَا فِي الْحَدِيثِ الشُّغْلُ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ Muslim : The Book of Fasting (Chapter: It is Permissible to delay making up missed Ramadan Fasts until before the next Ramadan comes, and this is for those who broke the fast for a reason such as sickness, travel, menstruation and the like ) مترجم: MuslimWriterName 1146.03. عبدالوہاب اور سفیان دونوں نے یحییٰ سے اسی سند کے ساتھ (یہی حدیث) روایت کی اور ان دونوں نے حدیث میں ’’رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مصروفیت‘‘ کا ذکرنہیں کیا۔ الموضوع: الصوم في شعبان (العبادات) موضوع: Keeping fasts in Sha'baan (Prayers/Ibadaat) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ قَضَاءِ رَمَضَانَ فِي شَعْبَانَ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1146.04. وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَنَّهَا قَالَتْ: «إِنْ كَانَتْ إِحْدَانَا لَتُفْطِرُ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا تَقْدِرُ عَلَى أَنْ تَقْضِيَهُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى يَأْتِيَ شَعْبَانُ»... Muslim : The Book of Fasting (Chapter: It is Permissible to delay making up missed Ramadan Fasts until before the next Ramadan comes, and this is for those who broke the fast for a reason such as sickness, travel, menstruation and the like ) مترجم: MuslimWriterName 1146.04. محمد بن ابراہیم نے ابو سلمہ بن عبدالرحمان سے اور انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی، انھوں نے کہا: ہم میں سے کوئی ایک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں روزہ چھوڑتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں اس کی قضا نہ دے پاتی، یہاں تک کہ شعبان آ جاتا۔ ... الموضوع: الصوم في شعبان (العبادات) موضوع: Keeping fasts in Sha'baan (Prayers/Ibadaat) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ صِيَامِ النَّبِيِّ ﷺ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ، و...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1156.04. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: لَا يُفْطِرُ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: لَا يَصُومُ، وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَكْمَلَ صِيَامَ شَهْرٍ قَطُّ إِلَّا رَمَضَانَ وَمَا رَأَيْتُهُ فِي شَهْرٍ أَكْثَرَ مِنْهُ صِيَامًا فِي شَعْبَانَ "... Muslim : The Book of Fasting (Chapter: The Prophet's Fasts at times other than Ramadan; and it is recommended to ensure that no month is free of fasting ) مترجم: MuslimWriterName 1156.04. عمر بن عبیداللہ کے آزاد کردہ غلام ابو نضر نے ابو سلمہ بن عبدالرحمان (بن عوف) سے اور انھوں نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے رویت کی کہ انھوں نے کہا:رسول اللہ ﷺ روزے رکھتے حتی کہ ہم کہتے: آپ ﷺ روزے ترک نہیں کریں گے اور آپ ﷺ روزے چھوڑ دیتے حتیٰ کہ ہم کہتے آپ ﷺ روزے نہیں رکھیں گے، اور میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان کے سوا کبھی کسی مہینے کے پورے روزے رکھے ہوں، اور میں نے نہیں دیکھا کہ آپ ﷺ نے کسی (اور) مہینے میں اس سے زیادہ روزے رکھے ہوں جتنے شعبان میں رکھتے تھے۔ ... الموضوع: الصوم في شعبان (العبادات) موضوع: Keeping fasts in Sha'baan (Prayers/Ibadaat) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ صِيَامِ النَّبِيِّ ﷺ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ، و...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1156.05. وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: " كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: قَدْ صَامَ وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: قَدْ أَفْطَرَ، وَلَمْ أَرَهُ صَائِمًا مِنْ شَهْرٍ قَطُّ، أَكْثَرَ مِنْ صِيَامِهِ مِنْ شَعْبَانَ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ، كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ إِلَّا قَلِيلًا "... Muslim : The Book of Fasting (Chapter: The Prophet's Fasts at times other than Ramadan; and it is recommended to ensure that no month is free of fasting ) مترجم: MuslimWriterName 1156.05. ابن ابی لبید نے ابو سلمہ سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کے روزوں کے بار ے میں پوچھا تو انھوں نے بتایا: آپ ﷺ مسلسل روزے رکھتے حتیٰ کہ ہم کہتے: آپ ﷺ روزے ترک نہیں کریں گے اور آپ ﷺ روزے چھوڑ دیتے حتیٰ کہ ہم کہتے آپ ﷺ روزے نہیں رکھیں گے، اورمیں نے آپ ﷺ کو کسی اور مہینے میں شعبان کےروزوں کی نسبت زیادہ روزے رکھتے نہیں دیکھا، آپ ﷺ (گویا) پورے شعبان کے ر وزے رکھتے تھے، محض چند دن چھوڑ کر آپ ﷺ پورا شعبان روزے رکھتے تھے۔ ... الموضوع: الصوم في شعبان (العبادات) موضوع: Keeping fasts in Sha'baan (Prayers/Ibadaat) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ صِيَامِ النَّبِيِّ ﷺ فِي غَيْرِ رَمَضَانَ، و...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1156.06. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشَّهْرِ مِنَ السَّنَةِ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ "وَكَانَ يَقُولُ: «خُذُوا مِنَ الْأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ، فَإِنَّ اللهَ لَنْ يَمَلَّ حَتَّى تَمَلُّوا»وَكَانَ يَقُولُ: «أَحَبُّ الْعَمَلِ إِلَى اللهِ مَا دَاوَمَ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ، وَإِنْ قَلَّ»... Muslim : The Book of Fasting (Chapter: The Prophet's Fasts at times other than Ramadan; and it is recommended to ensure that no month is free of fasting ) مترجم: MuslimWriterName 1156.06. یحییٰ بن ابی کثیر نے ابو سلمہ سے اور انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سےروایت کی، اور کہا: رسول اللہ ﷺ سال کے کسی مہینے میں، شعبان سے بڑھ کر، روزے نہیں رکھتے تھے۔ آپ ﷺ فرمایا کر تے تھے: ’’اتنے ہی اعمال اپناؤ جتنوں کی تم طاقت رکھتے ہو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ ہرگز نہیں اکتائے گا حتیٰ کہ تم خود ہی (عمل کرنے سے) اکتا جاؤ گے۔‘‘ اور آپ ﷺ فرمایا کر تے تھے: ’’اللہ کے ہاں سب سے زیادہ پسندیدہ عمل و ہ ہے جس پر عمل کرنے والا ہمیشہ قائم رہے چاہے وہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو۔‘‘ ... الموضوع: الصوم في شعبان (العبادات) موضوع: Keeping fasts in Sha'baan (Prayers/Ibadaat) مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 49 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 49