1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الرِّقَاقِ (بَابُ سَكَرَاتِ المَوْتِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6511. حَدَّثَنِي صَدَقَةُ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رِجَالٌ مِنَ الأَعْرَابِ جُفَاةً، يَأْتُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَسْأَلُونَهُ: مَتَى السَّاعَةُ؟ فَكَانَ يَنْظُرُ إِلَى أَصْغَرِهِمْ فَيَقُولُ: «إِنْ يَعِشْ هَذَا لاَ يُدْرِكْهُ الهَرَمُ حَتَّى تَقُومَ عَلَيْكُمْ سَاعَتُكُمْ»، قَالَ هِشَامٌ: يَعْنِي مَوْتَهُمْ...

Sahi-Bukhari : To make the Heart Tender (Ar-Riqaq) (Chapter: The stupors of death )

مترجم: BukhariWriterName

6511. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے کہا کہ عرب کے بادیہ نشین سادہ منش لوگ نبی ﷺ کے پاس آتے اور آپ سے دریافت کرتے: قیامت آئے گی؟ آپ ان میں سے کمسن شخص کو دیکھتے اور فرماتے: ”اگر یہ زندہ رہا تو اسے بڑھاپا نہیں آئے گا حتیٰ کہ تم پر تمہاری قیامت قائم ہو جائے گی۔“ (راوی حدیث) ہشام نے کہا: قیامت سے مراد ان کی موت تھی۔ ...


2 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2537. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - قَالَ: مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا، وقَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا - عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ سُلَيْمَانَ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، صَلَاةَ الْعِشَاءِ، فِي آخِرِ حَيَاتِهِ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ فَقَالَ: «أَرَأَيْتَكُمْ لَيْلَتَكُمْ هَذِهِ؟ فَإِنَّ عَلَى رَأْسِ مِائَةِ سَنَةٍ مِنْهَا لَا يَبْقَى مِمَّنْ هُوَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ أَحَدٌ» قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَوَهَلَ النَّاسُ فِي ...

Muslim : The Book of the Merits of the Companions (Chapter: The Meaning Of The Words Of The Prophet (SAW): "After One Hundred Years There Will Be No Soul Left Alive That Is Living Now" )

مترجم: MuslimWriterName

2537. معمر نے زہری سے روایت کی، انھوں نے کہا: مجھے سالم بن عبداللہ اور ابو بکر بن سلیمان نے بتایا کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: نبی ﷺ نے اپنی حیات مبارکہ کے آخری حصے میں ایک رات ہمیں عشاء کی  نماز پڑھائی، جب آپ ﷺ نے سلا م پھیرا تو کھڑے ہو گئے تو فرمایا: ’’کیا تم لوگوں نے اپنی اس را ت کو دیکھا ہے؟ (اسے یاد رکھو) بلا شبہ اس رات سے سو سال کے بعد جو لوگ (اس را ت میں) روئے زمین پر مو جود ہیں ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں ہو گا۔ ‘‘ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: (بعض) لوگ رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے متعلق غلط فہمیوں میں مبتلا ...


4 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2538. حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ بِشَهْرٍ: «تَسْأَلُونِي عَنِ السَّاعَةِ؟، وَإِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللهِ، وَأُقْسِمُ بِاللهِ مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ تَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ»...

Muslim : The Book of the Merits of the Companions (Chapter: The Meaning Of The Words Of The Prophet (SAW): "After One Hundred Years There Will Be No Soul Left Alive That Is Living Now" )

مترجم: MuslimWriterName

2538. حجاج بن محمد نے کہا: ابن جریج نے کہا: مجھے ابو زبیر نے بتایا، انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی ﷺ کو اپنی وفات سے ایک مہینہ قبل یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’تم مجھ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہو؟ اس کا علم صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے ( البتہ اس بات پر) میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ اس وقت کوئی زندہ نفس موجود نہیں جس پر سوسال پورے ہوں۔‘‘ ...


6 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2538.02. حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، كِلَاهُمَا عَنِ الْمُعْتَمِرِ، قَالَ ابْنُ حَبِيبٍ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ ذَلِكَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِشَهْرٍ أَوْ نَحْوِ ذَلِكَ: «مَا مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ الْيَوْمَ، تَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ، وَهِيَ حَيَّةٌ يَوْمَئِذٍ»....

Muslim : The Book of the Merits of the Companions (Chapter: The Meaning Of The Words Of The Prophet (SAW): "After One Hundred Years There Will Be No Soul Left Alive That Is Living Now" )

مترجم: MuslimWriterName

2538.02. معتمر بن سلیمان نے کہا: میں نے اپنے والد سے سنا، کہا: ابو نضرہ نے ہمیں حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے، انھوں نے نبی ﷺ سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: آپ نے اپنی وفات سے ایک مہینہ یا قریباً اتنا عرصہ پہلے فرمایا: ’’آج کوئی ایسا سانس لیتا ہوا انسان موجود نہیں کہ اس پر سوسال گزریں تو وہ اس دن بھی زندہ ہو۔‘‘ ...


9 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2539. حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ دَاوُدَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: لَمَّا رَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ تَبُوكَ، سَأَلُوهُ عَنِ السَّاعَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَأْتِي مِائَةُ سَنَةٍ، وَعَلَى الْأَرْضِ نَفْسٌ مَنْفُوسَةٌ الْيَوْمَ»...

Muslim : The Book of the Merits of the Companions (Chapter: The Meaning Of The Words Of The Prophet (SAW): "After One Hundred Years There Will Be No Soul Left Alive That Is Living Now" )

مترجم: MuslimWriterName

2539. ابو نضر ہ نے حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: جب نبی ﷺ غزوہ تبوک سے واپس آئے تو اس کے بعد لوگوں نے آپﷺ سے قیامت کے بارے میں سوال کیا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سو سال نہیں گزریں گے۔ کہ آج زمین پر سانس لیتا ہوا کوئی شخص موجود ہو۔‘‘ (اس سے پہلے یہ سب ختم ہو جا ئیں گے۔) ...


10 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ بَیَانِ قَولِهِﷺ:عَلٰى رَاسِ مِائَةِ سَنَةِِ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2539.01. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ، تَبْلُغُ مِائَةَ سَنَةٍ» فَقَالَ سَالِمٌ: تَذَاكَرْنَا ذَلِكَ عِنْدَهُ، إِنَّمَا هِيَ كُلُّ نَفْسٍ مَخْلُوقَةٍ يَوْمَئِذٍ...

Muslim : The Book of the Merits of the Companions (Chapter: The Meaning Of The Words Of The Prophet (SAW): "After One Hundred Years There Will Be No Soul Left Alive That Is Living Now" )

مترجم: MuslimWriterName

2539.01. حصین نے سالم سے، انھوں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: ’’(آج ) سانس لیتا ہوا شخص سو سال (کی مدت ) تک نہیں پہنچےگا ۔" سالم نے کہا: ہم نے ان (حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ)کے سامنے اس کے بارے میں گفتگو کی اس سے مراد ہر وہ شخص ہے جو اس وقت پیدا ہو چکا تھا۔ ...