تشریح:
فوائد ومسائل: (1) یہ روایت ایک دوسرے طریق سے آتی ہے اور وہ صحیح ہے، اس میں صرف یہاں تک بیان ہے کہ نبیﷺ نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا۔ (صحیح مسلم، حدیث: 370) اس لیے ابوداؤد کی حدیث نمبر 17 کا اگلا حصہ کہ آپ نے وضو کیا.....یہ صحیح نہیں، اس لیے یہ بات تو صحیح ثابت ہوئی کہ پیشاب پاخانہ کرتے ہوئے سلام کاجواب نہ دیا جائے۔ لیکن یہ کہنا صحیح نہیں ہوگا کہ سلام کا جواب یا اللہ کا ذکر وضو کے بغیر جائز نہیں۔ (2) اس سے یہ بات بھی مستفاد ہوتی ہے کہ قضائے حاجت کے لیے بیٹھے ہوئے شخص کو سلام نہ کیا جائے۔ (ص۔ی)