قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ)

حکم : صحیح مقطوع 

2424.  حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: مَا زِلْتُ لَهُ كَاتِمًا، حَتَّى رَأَيْتُهُ انْتَشَرَ.- يَعْنِي: حَدِيثَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ هَذَا، فِي صَوْمِ يَوْمِ السَّبْتِ-. قَالَ أَبو دَاود: قَالَ مَالِكٌ: هَذَا كَذِبٌ.

مترجم:

2424.

امام اوزاعی نے کہا: میں ایک مدت تک اس روایت کو چھپائے رہا۔ یعنی مذکورہ بالا حدیث عبداللہ بن بسر جو کہ ہفتے کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں ہے حتیٰ کہ میں نے دیکھا کہ مشہور ہو گئی ہے۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: امام مالک ؓ نے اس کو ”جھوٹ“ کہا ہے۔