تشریح:
آیت قرآنی کا مطلب یہ ہے کہ تم نے کافر قیدیوں کو قتل کرنے کی بجائے۔ جو فدیہ لیا ہے۔ یہ فیصلہ غلط تھا۔ تہمارے لئے بہتر یہ تھا کہ تم ان کو قتل کرتے۔ تاکہ کفار کی قوت کم ہوتی۔ لیکن چونکہ اللہ کی تقدیر میں تہمارے لئے مال غنیمت کا حلال ہونا لکھا ہوا تھا۔ اس لئے اللہ نے تمھیں معاف کر دیا۔ اور اس کے بعد مسلمانوں کے لئے غنیمت کا مال حلال کر دیا گیا۔ جب کہ پہلی امتوں کے لئے مال غنیمت حلال نہیں تھا۔