تشریح:
1۔ بنو خشعم نے اپنا ایک معبد بنا رکھا تھا۔ جسے وہ (الکعبة الیمانیة) کہتے تھے۔ اس گھرکا نام (خلصہ) اور بت کا نام (ذوالخلصہ) رکھا ہوا تھا۔ حضرت جریر فتح مکہ کے بعد مسلمان ہوئے اور یہ مہم سر کی۔
2۔ کسی اہم واقعے کی خوشخبری بھیجنا جائز ہے۔ بشرط یہ کہ اس میں اپنے کردار کا لوگوں کو سنانا اور دکھلانا مقصود نہ ہو بلکہ اسلام کی سر بلندی کی اطلاع دینا مقصود ہویا مسلمانوں کا بڑھاوا اور ان کی حوصلہ افزائی مقصود ہو۔