تشریح:
1۔ اس خاتون کا یہ باغ غالباً کسی بنجر زمین کو آباد کرکے ہی لگایا گیا تھا۔ جو اس کی ملکیت سمجھا گیا۔ اور یہ ایک قابل قدر کام ہے۔ حاکم ایلہ نے اطاعت قبول کرلی تھی۔ اس لئے آپ نے حاکم ایلہ کو اس کا علاقہ لکھ دیا اور یہ بھی کہ وہ جزیہ ادا کریں گے۔
2۔ پھل اترنے سے پہلے اس کا اندازہ لگانا جائز ہے۔ تا کہ اس کے مطابق عشر وغیرہ ادا کیا جا سکے۔
3۔ رسول اللہ ﷺ کا اندازہ بالکل درست ثابت ہوا۔ جو کہ معجزہ ہے۔ دیگر عام اندازہ لگانے والوں کا اندازہ یقینا کم یا زیادہ ہوتا ہے۔
4۔ غیر مسلم کا ہدیہ قبول کرلینا جائز ہے۔ بشرط یہ کہ کوئی شرعی قباحت نہ ہو۔
5۔ سفر میں اپنا مقصد پورا کرلینے کے بعد گھر آنے میں جلدی کرنی چاہیے۔