قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الْمُحْرِمِ يَمُوتُ كَيْفَ يُصْنَعُ بِهِ)

حکم : صحیح 

3239. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرٍو وَأَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ... نَحْوَهُ، قَالَ: وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ. قَالَ أَبو دَاود: قَالَ سُلَيْمَانُ: قَالَ أَيُّوبُ: ثَوْبَيْهِ، وَقَالَ عَمْرٌو: ثَوْبَيْنِ، وَقَالَ ابْنُ عُبَيْدٍ: قَالَ أَيُّوبُ: فِي ثَوْبَيْنِ، وَقَالَ عَمْرٌو: فِي ثَوْبَيْهِ، زَادَ سُلَيْمَانُ وَحْدَهُ: وَلَا تُحَنِّطُوهُ.

مترجم:

3239. سیدنا سعید بن جبیر ؓ ، سیدنا ابن عباس ؓ سے اس حدیث کی مانند روایت کرتے ہیں کہا ” اور اس کو دو کپڑوں میں کفن دو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ سلیمان بن حرب کی ایوب سے روایت میں لفظ یوں ہیں «ثوبيه» یعنی اس کے اپنے دو کپڑوں میں کفن دو ۔ جب کہ عمرو کی روایت میں «ثوبين» آیا ہے ۔ دو کپڑوں میں کفن دو ۔ ( اس کے اپنے ہوں یا کسی دوسرے نے دیے ہوں ۔ ) ابن عبید کی روایت جو ایوب سے ہے اس میں «في ثوبين» کا لفظ ہے ۔ جبکہ عمرو نے «ثوبيه» کہا ہے ۔ اور صرف سلیمان نے یہ اضافہ کیا ” اسے حنوط ( خوشبو ) بھی نہ لگاؤ ۔ “