تشریح:
ان تعلیمات کی حکمتیں واضح ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ منڈی میں جمود نہ رہے۔ مال اور سرمایا حرکت میں آئے۔ مزدوروں کو مزدوری اور لوگوں کو رزق آسانی اور ارزانی سے ملے۔ آج کل اشیاء کے مہنگے ہونے کا بڑا سبب ہی یہی ہے۔ کہ مال ایک جگہ سٹور میں پڑا ہوتا ہے۔ اورسرمایا دار اسے وہیں ا یک دوسرے کو فروخت کرتے چلے جاتے ہیں۔ یا مال ابھی ایک خریدار کے قبضے میں آیا نہیں ہوتا کہ وہ اسے آگے فروخت کردیتا ہے۔ اور وہ پھر اسے آگے فروخت کردیتا ہے۔ یہ سب صورتیں شرعی اصولوں سے متصادم ہیں۔ اوران کا حاصل کمرتوڑ مہنگائی ہے۔ ولاحول ولا قوة إلا باللہ