تشریح:
توضیح: خائن یا خائنہ کی گواہی مطلقاً مردود ہے۔ اس میں مالی خیانت اور زبانی خیانت (جھوٹ) دونوں ایک جیسے ہیں۔ لیکن کینہ پرور اور بغیض کی گواہی میں اس صورت میں مردود ہے۔ جب معاملہ ان کے ساتھ ہو جن کے ساتھ اس کی دشمنی ہو۔ اگر سچا ہے تو دوسرے لوگوں میں مقبول ہوگی۔ اسی طرح ہی نوکر اور غلام کی طرح کے تابع قسم کے لوگوں کی گواہی اپنے ولی کے حق میں قبول نہیں۔ اگر سچے ہیں تو دوسروں کے حق میں قبول ہے۔