تشریح:
1۔ (جائزہ) کا ایک مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ کہ مہمان کے روانہ ہوتے وقت بھی اسے اس قدر دے کہ ایک دن رات کی مسافت آسانی سے طے ہوجائے۔ (فتح الباري: 6135)
2۔ مہمان کے لئے لازم ہے۔ کہ اپنے میزبان کے احوال کا خیال رکھے اور اسکے لئے اذیت یا مشقت کا باعث نہ بنے۔
3۔ میزبان اگر مطالبہ کرے یا کوئی اضطراری کیفیت ہو توتین دن سے زیادہ بھی ٹھر سکتا ہے۔ مگر یہ خدمت میزبان کی طرف سے صدقہ ہوگی۔