تشریح:
(1) زمین اوردیگر جمادات (پتھر، شیشہ او رلکڑی وغیرہ) پر نجاست لگ جائے تواس کا عین دور کر دینا اورپیشاب کی صورت میں پانی بہا دینا کافی ہوتا ہے۔ مٹی کھرچنے کی چنداں ضرورت نہیں۔
(2) صحابہ کرام میں تحیۃ المسجد پڑھنے کا معمول تھا۔
(3) دعا ہمیشہ جامع او روسعت کی حامل ہونی چاہیئے۔
(4) جاہل لوگوں کےساتھ معاملہ بالعموم اور بالخصوص دین کی تعلیم میں ہمدردی کا ہونا چاہیے۔