تشریح:
دورِ جاہلیت میں ایسے ہو تا تھا کہ آدمی گھر سے نکلتا تو کسی پرندے کو اپنے دائیں جانب اُڑتا دیکھتا تو اسے اپنے لیئے سعد (باعثِ برکت) سمجھتا اور اگر وہ بائیں جانب جا رہا ہوتا تو اسے نحس (بے برکت) سمجھتا۔ اس مقصد کے لیئے وہ لوگ کبھی پرندے کو از خود بھی اُڑاتے تھے۔ کسی بھی صاحبِ ایمان کے لیئے یہ عمل ناجائز ہے۔