قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ مَنْ كَظَمَ غَيْظًا)

حکم : ضعیف 

4778. حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ، عَنْ بِشْرٍ يَعْنِي ابْنَ مَنْصُورٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَبْنَاءِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... نَحْوَهُ، قَالَ: >مَلَأَهُ اللَّهُ أَمْنًا وَإِيمَانًا<، لَمْ يَذْكُرْ قِصَّةَ: >دَعَاهُ اللَّهُ<، زَادَ: >وَمَنْ تَرَكَ لُبْسَ ثَوْبِ جَمَالٍ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهِ قَالَ بِشْرٌ أَحْسِبُهُ قَالَ تَوَاضُعًا، كَسَاهُ اللَّهُ حُلَّةَ الْكَرَامَةِ وَمَنْ زَوَّجَ لِلَّهِ تَعَالَى تَوَّجَهُ اللَّهُ تَاجَ الْمُلْكِ<.

مترجم:

4778.

اصحاب نبی کریم ﷺ میں سے کسی کے بیٹے نے اپنے والد سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اور مندرجہ بالا حدیث کی مانند ذکر کیا کہا: ”ﷲ اسے امن اور ایمان سے بھر دے گا۔“ مگر اس میں یہ نہیں: ”ﷲ اسے بلائے گا۔“ مزید کہا: ”جس شخص نے زینت اور جمال والا لباس ترک کیا حالانکہ وہ اس کی استطاعت رکھتا ہو۔“ بشر بن منصور نے کہا میرا خیال ہے کہ آپ نے فرمایا: ”وہ اس نے تواضع کی وجہ سے چھوڑا ہو تو اﷲ اسے عزت اور کرامت کا جوڑا پہنائے گا۔ اور جس نے اﷲ کی رضا کے لیے نکاح کر دیا ہو تو اﷲ اسے تاج شاہی پہنائے گا۔“