قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ كَيفَ يُدخَلٌ المَيِّتُ قَبرَهُ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3211.   حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ أَوْصَى الْحَارِثُ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ فَصَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ أَدْخَلَهُ الْقَبْرَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْ الْقَبْرِ وَقَالَ هَذَا مِنْ السُّنَّةِ

سنن ابو داؤد:

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: میت کو کیسے(کس طرف سے) قبر میں اُتارا جائے؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3211.   جناب ابواسحٰق ( سبیعی ) سے روایت ہے کہ حارث اعور نے وصیت کی کہ سیدنا عبداللہ بن یزید ( عبداللہ بن یزید حطمی ؓ ) ان کی نماز جنازہ پڑھائیں ۔ چنانچہ انہوں نے جنازہ پڑھایا ‘ پھر انہیں قبر کی پائینتی کی طرف سے قبر میں اتارا اور فرمایا یہ سنت ہے ۔