قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ مَنْ رَأَى عَلَيْهِ كَفَّارَةً إِذَا كَانَ فِي مَعْصِيَةٍ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3297.   حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَلَغَهُ أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً, قَالَ: >إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ نَذْرِهَا، مُرْهَا فَلْتَرْكَبْ<.قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ نَحْوَهُ وَخَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: معصیت کی نذر چھوڑ دینے میں کفارے کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3297.   سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کو جب یہ بات پہنچی کہ عقبہ بن عامر ؓ کی بہن نے پیدل حج کرنے کی نذر مانی ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ ﷲ تعالیٰ اس کی نذر سے بے پروا ہے، اسے حکم دو کہ سوار ہو جائے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اسے سعید بن ابی عروبہ نے اسی کی مانند روایت کیا ہے، نیز خالد نے بھی بواسطہ عکرمہ نبی کریم ﷺ سے اسی کی مانند بیان کیا ہے۔