تشریح:
(شعا) وہ کپڑا ہوتا ہے جو بالخصوص جسم سے متصل ہو۔ اور صحت نماز کے لیے کپڑے اور جگہ کا پاک ہونا شرط ہے۔ اگر چادر، کمبل، لحاف یادری وغیرہ ناپاک ہوتو نماز صحیح نہیں ہوگی۔ ہاں اگر اعتماد ہو کہ کپڑا پاک ہے تو کوئی حرج نہیں۔ امام صاحب نے’’عورت کے کپڑوں،، کا ذکر اس لیے کیا ہے کہ محض جسم سے مُلا مَسَت (لگنے) کی وجہ سے کپڑا نجس نہیں ہوتا۔