تشریح:
وہ کپڑے جو جسم کےساتھ متصل ہوتے ہیں انہیں (شعار) اورجوان کے اوپر ہوں انہیں (دثار) کہتے ہیں اور جیسے یہ مسئلہ پہلے (احادیث : 367تا 370) میں گزرچکا ہے کہ اکثر اوقات نبی ﷺ ایسی چادوروں وغیرہ میں نماز نہ پڑھا کرتے تھے جوآپ کی عورتوں کے استعمال میں بھی ہوتی تھیں مگر بعض اوقات ان میں نماز پڑھنی بھی ہے۔ تو اس مسئلے میں وسعت ہے تاہم کپڑے کی طہارت کا یقین ہونا شرط ہے۔