قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابٌ فِي ذِكْرِ الْخَوَارِجِ)

حکم : حسن

ترجمۃ الباب:

174.   حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَنْشَأُ نَشْءٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، كُلَّمَا خَرَجَ قَرْنٌ قُطِعَ» قَالَ ابْنُ عُمَرَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «كُلَّمَا خَرَجَ قَرْنٌ قُطِعَ، أَكْثَرَ مِنْ عِشْرِينَ مَرَّةً، حَتَّى يَخْرُجَ فِي عِرَاضِهِمُ الدَّجَّالُ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت 

  (

باب: خوارج کا بیان

)
  باب تمہید

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

174.   حضر ت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’ایک جماعت پیدا ہوگی جو قرآن پڑھیں گے، وہ ان کے حلق سے آگے نہیں گزرے گا، جب بھی (ان میں سے) کوئی گروہ ظاہر ہوگا، کاٹ دیا جائے گا۔‘‘  حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ بات: ’’جب کوئی گروہ ظاہر ہوگا، کاٹ دیا جائے گا۔‘‘  بیس سے زیادہ دفعہ سنی ہے۔ اور فرمایا: ’’حتٰی کہ ان میں سے دجال ظاہر ہوگا۔‘‘