موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ)
حکم : صحیح
2865 . حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ح و حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَيَلِي أُمُورَكُمْ بَعْدِي رِجَالٌ يُطْفِئُونَ السُّنَّةَ وَيَعْمَلُونَ بِالْبِدْعَةِ وَيُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ مَوَاقِيتِهَا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ أَدْرَكْتُهُمْ كَيْفَ أَفْعَلُ قَالَ تَسْأَلُنِي يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ كَيْفَ تَفْعَلُ لَا طَاعَةَ لِمَنْ عَصَى اللَّهَ
سنن ابن ماجہ:
کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل
باب: اللہ کی نا فرما نی کے کام میں کسی کی اطاعت جا ئز نہیں
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
2865. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: میرے بعد کچھ ایسے لوگ بھی تمارے معاملات کے نگران (اور تمہارے حکمران) ہوں گے جوسنت کی روشنی بجھائیں گے بدعت پرعمل پیرا ہوں گے اور نماز کو (افضل) وقت سے دیر کرکے پڑھیں گے- میں نے کہا اللہ کےرسول اللہﷺ اگر میں انھیں پاؤں تو کیا کرو؟ آپﷺ نے فرمایا: اے ام عبد کے بیٹے مجھ سے پوچھتے ہو کہ کیا کروگے؟ جوشخص اللہ کی نافرمانی کرے اس کی اطاعت نہیں۔