موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ (بَابُ الْمُدَاوَمَةِ عَلَى الْعَمَلِ)
حکم : صحیح
4239 . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ حَنْظَلَةَ الْكَاتِبِ التَّمِيمِيِّ الْأُسَيِّدِيِّ قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْنَا الْجَنَّةَ وَالنَّارَ حَتَّى كَأَنَّا رَأْيَ الْعَيْنِ فَقُمْتُ إِلَى أَهْلِي وَوَلَدِي فَضَحِكْتُ وَلَعِبْتُ قَالَ فَذَكَرْتُ الَّذِي كُنَّا فِيهِ فَخَرَجْتُ فَلَقِيتُ أَبَا بَكْرٍ فَقُلْتُ نَافَقْتُ نَافَقْتُ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنَّا لَنَفْعَلُهُ فَذَهَبَ حَنْظَلَةُ فَذَكَرَهُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا حَنْظَلَةُ لَوْ كُنْتُمْ كَمَا تَكُونُونَ عِنْدِي لَصَافَحَتْكُمْ الْمَلَائِكَةُ عَلَى فُرُشِكُمْ أَوْ عَلَى طُرُقِكُمْ يَا حَنْظَلَةُ سَاعَةً وَسَاعَةً
سنن ابن ماجہ:
کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل
باب: نیک عمل پردوام اورہمیشگی اختیار کرنا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
4239. حضرت حنظللہ (بن ربیع بن صیفی) تمیمی اسیدی ؓ کاتب وحی سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ کی خد مت میں حا ضر تھے کہ ہم نے جنت اور جہنم کا ذ کر کیا۔ (تو دل کی یہ کفایت ہو ئی) گو یا ہم (جنت اور جہنم کو) آنکھو ں سے دیکھ رہے ہیں پھر میں اٹھ کر بیو ی اور بچو ں کے پا س (گھر) چلا گیا۔ میں ان کے سا تھ ہنسا کھیلا۔ (حنظلہ نے) کہا: پھر مجھے وہ کفیت یا د آئی جس میں ہم (رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں) تھے چنا نچہ میں (گبھرا کر) با ہر نکلا تو میری ملاقا ت حضرت ابو بکر سے ہو گئی میں نے کہا میں منافق ہو گیا میں منافق ہو گیا۔ حضرت ابو بکر نے (تفصیل سن کر) فرمایا یہ کیفیت تو ہماری بھی ہے حضرت حنظلہ نے نبی ﷺ کی خد مت میں حا ضر ہو کر یہ کیفیت عرض کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’حنظلہ اگر تم (ہمیشہ) اسی کیفیت میںرہو جس میں تم میرے پاس ہوتے ہو تو فرشتے تمھارے بستروں پر یا (فرمایا) راستوں میں تم سے مصافحہ کریں ۔ (لیکن) حنظلہ وقت وقت کی با ت ہے۔‘‘