تشریح:
فائدہ:
کسی جگہ یا انسان یا سواری کا راس نہ آنا بد شگونی سے الگ چیز ہے انسان کی اپنی طبعیت، عادت، خصائل اور ان اشیاء کی خصوصیات ایسی ہو سکتی ہیں جن میں باہم مطابقت نہ ہوسکے۔ اس صورتِ حال سے جن انسانوں کو سابقہ پڑتا ہے وہ زیادہ تر ان چیزوںکے حوالے سے پڑتا ہے۔ عدمِ مواقفت کا یہ احساس توہم پرستی پر مبنی نہیں، اس کا انحصار استعمال کرنے والے کی سوچ، اس کی عادات، اعمال اور طریقۂ استعمال پر ہے۔ اگر یہ صورت حال پیش آ جائے تو ان چیزوں کو بدل لینا چاہیے۔ یہ بات بدشگونی کی ممانعت کے ضمن میں نہیں آتی۔ اس طرح کا گھوڑا اور مکان کسی اور کے ہاتھ بیچ دینے میں کوئی حرج نہیں۔ عین ممکن ہے کہ ان کی ہم آہنگی ہو جائے۔