قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ الصُّفُوفِ عَلَى الجِنَازَةِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

1320. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ تُوُفِّيَ الْيَوْمَ رَجُلٌ صَالِحٌ مِنْ الْحَبَشِ فَهَلُمَّ فَصَلُّوا عَلَيْهِ قَالَ فَصَفَفْنَا فَصَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ وَنَحْنُ مَعَهُ صُفُوفٌ قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ كُنْتُ فِي الصَّفِّ الثَّانِي

صحیح بخاری:

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

تمہید کتاب (باب: جنازہ کی نماز میں صفیں باندھنا)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

1320.

حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ  سے روایت ہے،انھوں نے کہا:نبی ﷺ نے فرمایا: ’’آج ملک حبشہ کا ایک صالح شخص فوت ہو گیا ہے،آؤ،اس کی نماز جنازہ پڑھو۔‘‘ حضرت جابر ؓ  نے کہا:ہم نے صفیں درست کیں اور نبی ﷺ نے اس پر نماز جنازہ پڑھی جبکہ ہم آپ کے پیچھے صف بستہ تھے۔ ابو زبیرحضرت جابر ؓ  سے بیان کرتے ہیں ،انھوں نے فرمایا:میں دوسری صف میں تھا۔