تشریح:
(1) طبرانی کی روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو کیونکہ عذاب قبر برحق ہے۔‘‘ (فتح الباري:307/3) اس روایت سے پہلی روایت کی تفسیر بھی ہوتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب عذاب کی آواز سنے بغیر عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے تو آواز سننے پر بالاولیٰ پناہ طلب کرنا ثابت ہوتا ہے۔ (2) مصنف نے اس روایت کو کتاب الدعوات میں بھی بیان کیا ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس حدیث کو ام خالد ؓ کے علاوہ اور کسی صحابی نے بیان نہیں کیا۔ (صحیح البخاري، الدعوات، حدیث:6364)