تشریح:
رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ کا تقاضا ہے کہ ہدیہ قبول کرنے کے بعد ہدیہ دینے والے کو بدلے میں کچھ دیا جائے، نیز ہدیہ دینے والا اگر ضرورت مند ہے تو وہ اپنے ہدیے کے بدلے کی توقع بھی رکھ سکتا ہے۔ بعض حضرات نے ہبے کا بدلہ دینا واجب قرار دیا ہے جبکہ جمہور محدثین کے نزدیک ایسا کرنا مستحب ہے کیونکہ ایسا کرنا اعلیٰ ظرفی اور بلند اخلاقی سے تعلق رکھتا ہے۔ قرآن کریم سے بھی اس کا واضح اشارہ ملتا ہے۔ (النساء86:4)